مجھے مال غنیمت سمجھا جارہا ہے

کراچی (اے این این) سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے چار سو62ارب روپے کی کرپشن کیس میں نیب کے ساتویں گواہ کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات پر اعتراض کردیا ہے اور کہا ہے کہ میراعلاج لیاری میں بھی ہوسکتا ہے تو کرایا جائے۔بدھ کو ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت پر نیب کی جانب سے ریفرنس کے ساتویں گواہ اور نجی بینک کے منیجر اکرم احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔گواہ کی جانب سے پیش کی گئی دستاویزات پرڈاکٹر عاصم کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ گواہ کی دستاویزات پہلے نہیں ملیں۔عدالت نے مفرور ملزم مسعود حیدر جعفری کی جائیداد سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے لئے تفتیشی افسر کو مہلت دے دیتے ہوئے مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی ۔عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سیغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میرا علاج لیاری میں بھی ہوسکتا ہے تو کرایا جائے، باہر کا علاج بڑے لوگوں کیلیے ہے ، مجھے تو مال غنیمت سمجھاگیاہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین