نیپراکی خودمختاری ختم کرنے کے فیصلے پر حکم امتناعی ،وفاق سے جواب طلب

نیپراکی خودمختاری ختم کرنے کے فیصلے پر حکم امتناعی ،وفاق سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(اے این این) پشاور ہائی کورٹ نے نیپراکی خودمختاری ختم کرنے کے حکومتی فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاق سے 15 دن میں جواب طلب کرلیا ۔بدھ کو پشاور ہائی کورٹ میں نیپرا کی خودمختاری ختم کرنے کے خلاف سینیٹر نعمان وزیر کے کیس کی سماعت چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اکرام للہ نے کی۔عدالت نے نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے ماتحت لانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا اور وفاق سے 15 دن میں جواب طلب کرلیا۔سینیٹر نعمان وزیر نے نیپرا کی خودمختاری ختم کرنے کے وفاق کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
نیپرا

مزید :

صفحہ اول -