پی آئی اے میں سیلفی گروپ آگیا۔۔۔۔۔۔مسافروں کا اللہ حافظ

پی آئی اے میں سیلفی گروپ آگیا۔۔۔۔۔۔مسافروں کا اللہ حافظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پی آئی اے کی خاتون معاون پائلٹ نے باکمال’’ کارنامہ ‘‘سرانجام دے دیا ،طیارے کے کاک پٹ سے سیلفیاں لے کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈال دی ہیں جن کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا پر بھی بہت چرچا ہے،معاون پائلٹ ہما لیاقت کی ان تصاویر پر طرح طرح کے تبصرے آئے ہیں۔ تصاویر پر ایک فیس بک یوزر نے لکھا کہ سیلفیاں لیتے ہوئے یہ طیارہ کہیں ٹھوکے گی، پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جب سیلفیاں لی گئیں طیارہ پرواز نہیں کر رہا تھا،ہما لیاقت ایک ذہین اور خوبصورت معاون پائلٹ ہیں جن کی صلاحیتوں پر شک نہیں کیا جاسکتا۔مزید تفصیلات کیلئے وزٹ کریں۔dailypakistan.com.pk

مزید :

صفحہ اول -