پنجم امتحانات آج سے شروع، سنٹر قائم،غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی

پنجم امتحانات آج سے شروع، سنٹر قائم،غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی

ملتان، خانیوال، رحیم یار خان،(سٹاف رپورٹر، نمائندگان) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت پنجم کے امتحانات آج سے شروع ہونگے امتحانی سنٹر قائم امتحانی ڈیوٹی پر تعینات عملہ پر موبائل فون امتحان سنٹر میں لے جانے پر پابندی لگادی کسی امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ کردی گئی تفصیل(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کے مطابقپنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت جماعت پنجم کے امتحانات آج 2فروری سے شروع ہونگے ‘ضلع ملتان میں مجموعی طور پر 51092طلباو طالبات امتحان میں شریک ہونگے ‘ ان میں 26926طلبا اور24166طالبات شامل ہیں ‘ اس سلسلے میں 248سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں 1661اہلکار ڈیوٹی دیں گے ‘ دوسری جانب ہشتم کے امتحانات 11فروری سے شروع ہونگے ‘ ضلع ملتان میں 35007طلبا وطالبات امتحان میں شریک ہونگے ‘ ان میں 18304طلبا اور16701طالبات شامل ہیں ‘ مجموعی طور پر 182امتحانی سنٹرزقائم کئے گئے ہیں جہاں 1167اہلکار ڈیوٹی دیں گے ‘اس کے علاوہ 80مارکنگ سنٹرزقائم کئے گئے ہیں جہاں 400اساتذہ ڈیوٹی سر انجام دیں گیصوبے کے چیف مانیٹرنگ آفیسرڈی پی آئی ہونگے جبکہ ضلع سطح پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( سیکنڈری) ڈسٹرکٹ کنٹرولر ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلمنٹری ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کنٹرولراور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اپنی تحصیلوں میں ڈپٹی کنٹرولر ہونگے ‘اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ایم ای ایز مانیٹرنگ کریں گے‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز ضلع میں امتحانات کے نگران ہونگے ۔ امتحانات میں ہال کے اندر 30بچوں پر ایک نگران ہوگا ‘ اس کے علاوہ ہر کمرے میں ایک نگران ہوگا ‘ ‘ اگر بڑے کمرے میں90بچے ہونگے تو وہاں 3نگران ہونگے ‘ اس کے علاوہ بچوں کو یو شیپ میں بٹھایا جائے گا ۔پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت پنجم اور ہشتم کے امتحانات میں سپرنٹنڈنٹس ‘ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور نگرانوں پر موبائل فون امتحانی سنٹرز میں لے جانے پرپابندی لگا دی گئی ‘ سپرنٹنڈنٹس ‘ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور نگرانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز متعلقہ ریذیڈنٹ انسپکٹرز کے پاس جمع کراکر امتحانی ہال میں داخل ہونگے ‘ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ‘ یہ اقدام نقل کے خدشے کے تحت کیا گیا ہے۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابقمحکمہ تعلیم کے زیراہتمام پانچویں کے امتحانات آج سے شروع ہونگے 362امتحانی مراکز میں 67ہزار7سو97طلباء وطالبات امتحان دیں گے ۔ تحصیل کبیروالہ کے پانچویں جماعت کے 58سینٹروں میں6920طلباء ،4921طالبات ،آٹھویں جماعت کے 48سینٹروں میں4702طلباء اور2867طالبات،تحصیل خانیوال کے پانچویں جماعت کے 61سینٹروں میں4777طلباء ،3811طالبات،تحصیل میاں چنوں کے پانچویں جماعت کے 50سینٹروں میں5842طلباء ،4983طالبات امتحان دیں گے ۔پانچویں جماعت کے 195مراکز میں195سپرنٹنڈنٹس ،742مردانہ اور 871زنانہ اور195مددگار ڈیوٹی کریں گے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اعزاز احمد جوئیہ کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں انہو ں نے بتایا کہ سینٹروں کا امتحانی سامان آچکا ہے تمام ڈیوٹی سٹاف علی الصبح اپنے امتحانی مراکز پر ہوگا جبکہ امتحانی مراکز کی سکیورٹی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو تحریری طورپر آگاہ کردیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود نے ضلع بھر میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانی سینٹروں کی حدود میں دو سوگز کے اندر کسی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر سختی سے پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ144کا نفاذ کیا ہے انہوں نے امتحانی مراکز میں امتحانی مراکز میں امتحانات کا امدادی سامان بھی لیجانے پر پابندی عائد کی ہے ۔رحیم یار خان سے بیور نیوز کے مطابقرحیم یارخان سمیت پنجاب بھر میں پنجم سالانہ امتحانات کا آغاز آج(2 فروری ) سے ہو گا، 12 ہزار امتحانی مراکز میں 2.4 ملین طالبعلم شرکت کریں گے ، صوبائی حکومت نے امتحانی مراکز کی سیکورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کر دی۔

پابندی

مزید : ملتان صفحہ آخر