مذاکرات کامیاب‘ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل نے امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

مذاکرات کامیاب‘ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل نے امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب نے سیکرٹری سکولزکے ساتھ مذاکرات میں اپ گریڈیشن کے ٹھوس وعدہ اور دیگر مسائل ومطالبات پردنوں میں مثبت پیش رفت اورطلباء کے تعلیمی مفاد کے پیشِ نظر پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔یہ فیصلہ یونائیٹڈ ٹیچرز (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کونسل پنجاب کے سیکرٹری سکولز عبدالجبار شاہین سے مذاکرات کے بعد کیا گیا جو دو گھنٹے تک محکمہ سکول ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں ہوئے۔یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کے وفد کی قیادت کنوینر طارق محمودنے کی جبکہ ان کی معاونت حافظ غلام محی الدین،حافظ عبدالناصر،اللہ بخش قیصر،رشید احمد بھٹی،محمد اجمل شاد،اشفا ق نسیم، اللہ رکھا گجر،محمد اختر اور دیگر اساتذہ رہنماؤں نے کی۔سیکرٹری سکولز کی معاونت ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ علی احمدکمبوہ،ایڈیشنل سیکرٹری رانا اختر علی،سید ممتازحسین شاہ ڈی پی آئی(سیکنڈری) اور ریاض حسین ڈی پی آئی(ایلیمنٹری)پنجاب نے کی۔سیکرٹری سکولز نے کہا کہ میں اساتذہ کا سب سے بڑا خیر خواہ ہوں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا ہے کہ جب تک اساتذہ کی عزتِ نفس بحال نہیں ہوگی اس وقت تک کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر نہیں ہوگی۔اساتذہ نمائندوں کے مطالبہ پرسیکرٹری سکولز نے اساتذہ اورسربراہانِ ادارہ جات کے خلاف ہونے والی انکوائریوں پر کارروائی روک دی۔ پرفامینس ،ڈراپ آؤٹ اور نتائج کی بنیاد پرجو اساتذہ پیڈا ایکٹ کی زدمیں آئے ہیں ان کی صورتِ حال کا دوبارہ جائزہ لے کر پیڈا کی کاروائی کا فیصلہ کیاجائے گا۔ میونسپل اساتذہ سمیت تما م اساتذہ کے ترقی کے زیرِالتواء معاملات ایک ماہ کے اندر نمٹا دیئے جائیں گے۔ تمام ایجوکیٹرز کو بہت جلد ریگولر کردیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر