امتحانات کے فول پروف انتظامات‘ عملہ بروقت حاضری دیگا‘ ریاض بلوچ

امتحانات کے فول پروف انتظامات‘ عملہ بروقت حاضری دیگا‘ ریاض بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت پنجم و ہشتم کے ڈسٹرکٹ کنٹرولر امتحانات‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ( سیکنڈری ) ملتان
(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
ریاض خان بلوچ نے کہا ہے کہ امتحانات کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ‘’’پاکستان ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سنٹرز میں عملہ بروقت حاضری دے گا ‘ غیر حاضر عملے کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ‘ انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹرز کے دورے کئے جائیں گے ‘ سپرنٹنڈنٹس سمیت نگرانوں کو موبائل فون اندر ہال میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ‘ نقل کی شکایات سامنے آنے پر متعلقہ امتحانی سنٹرکے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی ‘ انہوں نے بتایا کہ کلسٹر سنٹرز انچارجز بھی نگرانی کے فرائض سر ا نجام دیں گے ‘ انہوں نے بتایاکہ طلبا وطالبات کو کوئی مسئلہ ہو یا شکایت ہو تو وہ ان کو آگاہ کریں ‘ فوری طور پر دادرسی کی جائے گی ‘انہوں نے بتایا کہ پیپر 11بجے شروع ہوگا ‘اڑھائی گھنٹے جاری رہے گا اور ڈیڑھے بجے ختم ہو گا ‘آج پہلا پیپر اردو کا ہوگا‘ انہوں نے کہا کہ امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں رولز کے تحت لگائی گئی ہیں ‘ کسی سفارش یا دباؤ کی بنا پر امتحانی ڈیوٹی تبدیل کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوگا‘ انہو ں نے مزید بتایا کہ پنجم کے بعد ہشتم کے امتحانات کی بھی تیاری مکمل کرلی گئی ہے جو11فروری سے شروع ہونگے ۔