پنجم امتحانات 5 سپرنٹنڈنٹس ‘ 10 نگران غیر حاضر ‘ پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم
ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت جماعت پنجم کے امتحانات کے سلسلے میں 5سپرنٹنڈنٹس اور 10نگران غیر حاضر ہو گئے ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر و ڈسٹرکٹ کنٹرولر امتحانات نے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
کا حکم دے دیا‘ بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت جماعت پنجم کے امتحانات آج 2فروری سے شروع ہورہے ہیں ‘ امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس ‘ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور نگرانوں کو یکم فروری کو کلسٹر سنٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر گزشتہ روز 5سپرنٹنڈنٹس اور 10نگران غیر حاضر ہو گئے‘اس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ) و ڈسٹرکٹ کنٹرولر امتحانات ریاض خان بلوچ برہم ہو گئے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) و ڈپٹی کنٹرولر امتحانات احسن فرید کو بلا کر مذکورہ سپرنٹنڈنٹس اور نگرانوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا ۔