عوام سے کیے وعدوں کی تکمیل سے سرخرو ہونگے‘ سعید خان منیس
میلسی( نمائندہ پاکستان ) ایم این اے سعید احمد خان منیس نے کہا ہے کہ حکومت ملک سے جہالت کے اندھیروں اور بجلی کے بحران کو دور کرنے اورغربت خاتمہ کے لیے دور رس نتائج کے حامل اقدامات کررہی ہے اقتدار کی مدت مکمل ہونے تک ہماری حکومت انشا ء اللہ عوام سے کئے گئے وعدوں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
کی تکمیل سے سرخرو ہوگی یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کے ہمراہ میونسپل کمیٹی میلسی میں مختلف عوامی وفود سے این اے170میں بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی توصیف احمدخان، وائس چیئرمین عبدالخالق، چیئرمین یوسی محمد اجمل سگو، چیئرمین یوسی ملک ریاض مسوان، ایکسیئن میپکو میلسی ا نجینئر شاہدنذیر، ایس ڈی او کنسٹرکشن،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ مظفر خان ،غلام اللہ محمدی بھی موجود تھے سعید احمد خان منیس نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ بجلی کے موجود سسٹم کی اپ گریڈیشن پر بھی کام کررہی ہے این اے170 میں تقریبا25کروڑ روپے مالیت کے بجلی کی فراہمی کے 125منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان منصوبوں میں سے70منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔