اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹی سے معذرت بیشتر امتحانی سنٹرز کے سپرنٹنڈنٹ تبدیل
ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بیشتر امتحانی سنٹرز کے سپرنٹنڈنٹ تبدیل کر دئیے یگزامنیشن کمیشن کے تحت پنجم اور ہشتم کے امتحانات (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
کی ڈیوٹی دینے سے معذرت کرلی ‘ بتایا گیا ہے کہ پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے سلسلے میں بیشتر امتحانی سنٹرز کے ریذیڈنٹ انسپکٹر ز نے محکمہ تعلیم کے حکام کو شکایت کی ہے کہ انہوں نے پنجم اور ہشتم کے امتحانات کے سلسلے میں امتحانی ڈیوٹی پر متعین اہلکاروں سے رابطہ کیا تو کسی نے کہا کہ اس کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے ‘ کسی نے کہا کہ اس کے والدین بیمار ہیں ‘ کسی نے کہا کہ اسے دوسرے شہر انتہائی ضروری کام سے جانا ہے ‘ کسی نے کچھ اور کسی نے کچھ عذر بتایا ہے ‘ اس پر حکام کو پریشانی کا سامنا کرنا ٖپڑا‘ معلوم ہوا ہے کہ بیشتر امتحانی سنٹرز کے سپرنٹنڈنٹ تبدیل کر دئیے گئے ہیں‘ طالبات کے بعض امتحانی سنٹرز کی سپرنٹنڈنٹس تو4‘4مرتبہ تبدیل کی گئی ہیں ۔