شاہ رکن عالم کے عرس کے سلسلہ میں محکمہ اوقاف نے انتظامات مکمل کرلیے‘ قافلوں کی آمد شروع
ملتان (سٹی رپورٹر) بر صغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالم کے سالانہ عرس کے سلسلے میں محکمہ اوقاف(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
ملتان نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں سندھ سمیت ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ دربار کے احاطہ میں جماعت غوثیہ کے رضا کاروں نے سبیل قائم کر لی ، آج بڑی تعداد میں قافلوں میں ملتان آمد متوقع بارش کے سلسلے سے نمٹنے کے لئے محکمہ اوقاف نے متبادل انتظامات بھی کر لئے ہیں مزار کے اوپر اور اندر ڈیکوریشن کا کام مکمل ، دربار کی چوکھٹ پر ایلسی کے تیل سے پالش کر دی گئی۔