وہاڑی: ایپکا کا اجلاس‘ تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی: ایپکا کا اجلاس‘ تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) ایپکا لو کل گورنمنٹ پنجاب کا اجلاس ہوا جس کی صدار ت سرپرست اعلیٰ سیکرٹری یونین کونسل ایسو سی ایشن پنجاب رانا محبوب حسین نے کی جبکہ اجلاس میں مہدی حسن سیکرٹری ، اظہر خالد جنرل سیکرٹری ایپکا، حاجی منور علی بھٹی صدر ایپکا ، نادر حسین وڑائچ صوبا ئی نا ئب صدر ، محمد جا وید رامے یو سی سیکرٹری ، محمد اسماعیل ، رانا عبدالغفار ، چودھری محمد اشرف ، شہزاد(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
خان ، راؤ محمد اشرف، غلام رسول ، ممتا زگجر ، خادم حسین ، منور علی گجر ودیگر نے شر کت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا محبوب حسین ، حاجی منور علی بھٹی ، نا در حسین وڑائچ ، اظہر خالد ودیگر نے کہا کہ لو کل گورنمنٹ ملا زمین کے اکاؤنٹ منجمند ہونے کیوجہ سے گزشتہ کئی ما ہ سے تنخواہیں نہ مل سکی جس سے ملا زمین یوسی سیکرٹریوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو تے جارہے ہیں اور نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے اور ملا زمین واہل خانہ کی ما لی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں اس سے قبل بھی کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں کیو نکہ فنڈ کی کمی تھی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ہمارے اکاؤنٹ بحال کیے جا ئیں متا ثرین نے آفس لو کل گورنمنٹ کے سا منے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھمکی دی اگر فوری تنخواہ نہ ملی تو پنجاب بھر میں ایپکا ملا زمین اور لو کل گورنمنٹ سیکرٹریزو ملا زمین قلم چھوڑ ہڑتا ل کردیں گے۔