سابق ٹاؤنز کے 20 سے زائد ملازم تاحال ایڈجسٹمنٹ کے منتظر

سابق ٹاؤنز کے 20 سے زائد ملازم تاحال ایڈجسٹمنٹ کے منتظر

ملتان (خبر نگار) پنجاب حکومت کی طرف سے سابق بلدیاتی سیٹ اپ کے خاتمے سے قبل ضلع کونسل ، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں میں ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے باقاعدہ پالیسی جاری کی گئی تھی مگر ملتان میں لوکل گورنمنٹ انتظامیہ کی جلد بازی اور غفلت کے باعث ڈیپلائمنٹ پلان میں نقائص آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے قبل ازیں ڈیپلائمنٹ پلان میں وفات پانے والے، ریٹائرڈ ملازمین (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کے ساتھ کنٹریکٹ ملازمین کو بھی ایڈجسٹ کئے جانے انکشاف ہو چکا ہے اب معلوم ہوا ہے کہ سابق ٹاونز کے 20سے زائد ملازمین کی ابھی تک ایڈجسٹمنٹ نہیں کی جا سکی ہے لوکل گورنمنٹ انتظامیہ نے اس ضمن میں سمری تیار کی ہے جو کہ ڈپٹی کمشنر ملتان کو بھیجی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر