چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی، آر پی او ملتان و ساہیوال کو زیر التواء درخواستوں پر فیصلہ کرنیکا حکم دیدیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی، آر پی او ملتان و ساہیوال کو زیر التواء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے ملتان میں مقدمات کی سماعت کے دوران(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
ڈپٹی کمشنر اورآرپی اوملتان وساہیوال کو زیرالتواء درخواستوں پرفریقین کوسماعت کے بعدفیصلہ کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے موضع نانڈلہ میں واقع 10 کنال رقبہ فروخت کرنے کے لئے فردملکیت جاری نہ کرنے کے خلاف محمد شاہد حسین کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ملتان کو 15 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیاہے۔اس طرح کمزروبینائی اورہائی بلڈپریشر کے مریض کانسٹیبل محمد ہاشم کو کانسٹیبل کی بجائے ابتدائی تعیناتی بطورلانگری طبی بنیادوں پرریٹائرمنٹ دینے کے خلاف درخواست پر آرپی او ملتان کو 2 ماہ میں فیصلہ کرنے اورعدالتی احکامات میں غفلت پر ملازمت سے برطرف نائب کورٹ اعظم علی کی بحالی کی درخواست پر آرپی اوساہیوال کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیاہے۔