ملتان اور کوٹ ادو میں ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں‘ شہری لٹتے رہے
ملتان، کوٹ ادو(کرائم رپورٹر، تحصیل رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں ملتان اور کوٹ ادو کے شہری لاکھوں مالیتی اشیاء اور نقدی سے محروم کر دیئے گئے ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں عبدالرزاق کی جیب سے نامعلوم چور 2 لاکھ 15 ہزار روپے نقدی چور ی کر گیا اسی تھانے کی حدود فرخ ٹاؤن میں فیکٹری کے باہر سے ناعلوم چور ناصر کی موٹر سائیکل 125 (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
چوری ہو گئی تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں واقع تعلیم کی کریانہ کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان 2 لاکھ مالیت کا سامان چور کر گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقہ کے رہائشی سے نامعلوم مسلح تین ملزمان نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر موبائل فون اور 10 ہزار نقدی لوٹ لی اسی تھانے کی حدود کے رہائشی اسد نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ دوائی لیکر آرہا تھا جب گھر پہنچے تو اچانک تین مسلح ملزمان آ گئے اور اسلحہ کے زرد پر ہمیں گھر لے کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور 2 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر لوٹ کر فرار ہو گئے دریں اثناء بی زیڈ یو پولیس کو ہی ارشاد نے بذریعہ درخواست بتایا کہ 2 نامعلوم عورتیں میرے گھر کے اندر گھس آئی اور گھر سے نقدی دیگر سامان اور ضروری کاغذات مالیتی 90 ہزار چوری کر گئیں ۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق پولیس کا گشت نہ ہونے کے باعث گزشتہ شب ساڑھے نو بجے3ڈاکو شہر کے مصروف ترین علاقہ تھانہ روڈ،جی ٹی روڈ اور بخاری روڈ سینما روڈ پر40منٹ میں5وارداتیں کرکے شہریوں سے 2لاکھ روپے سے زائد نقدی اور3لاکھ سے زائد کے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،ڈاکوؤں نے پہلے واردات ساڑھے نو بجے کالی پل کے قریب کی جہاں کوٹ ادو کے معروف سرجن ڈاکٹر اقبال کھکھ کا بیٹا عبدالباسط گھر کے باہر موبائل فون پر کال سن رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے قابو کر لیا اور اس سے قیمتی موبائل اور12ہزار روپے نقدی چھین لی جبکہ دوسری واردات بھی کالی پل کے قریب کی جہاں وارڈ نمبر10کا نعمان خان اپنے دوست فواد کے ہمراہ واک کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور گن پوائنٹ پر انکے قیمتی موبائل اور20ہزار روپے نقدی چھین لی،ڈاکوؤں نے تیسری واردات تھانہ اور ڈی ایس پی آفس سے چند قدم کے فاصلے پر جہاں ڈی ایس پی آفس کے سامنے قائم الائیڈ بنک سے انجمن تاجران شمالی کے صدر ملک واجد سعید کا بھائی عمر فاروق سعید اپنے دوست حماد سلیم کے ہمراہ اے ٹی ایم سے کیش نکلوا کر کار میں بیٹھنے لگے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی گھیر لیا اور گن پوائنٹ پران سے22ہزار روپے نقدی اور دونوں سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،ڈاکوؤں نے چوتھی واردات جنوبی عید گاہ کے قریب کی جہاں سونے کے تاجر حاجی کریم زرگر کا بیٹا ملک فہیم زرگر جو کہ بس اڈہ سے گھر جا رہا تھا کو گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے30ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا جبکہ10بجکر20منٹ پر سینما روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پانچویں واردات کی جہاں انہوں نے معروف ماہر تعلیم پروفیسر تصدق خان کے بیٹے عدنان سے گن پوائنٹ پر قیمتی موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے،جبکہ 40منٹ کی ہونے والی لوٹ مار سے پولیس بے خبر رہی،وارداتوں کی اطلاع پر شہریوں کی بڑی تعداد تھانہ پر جمع ہو گئی جبکہ واردات کے ایک گھنٹہ بعد ایس ڈی پی او مجاہد اقبال برمانی بھی تھانہ پر پہنچ گئے جنھوں نے متاثرین سے معلومات لیں ک،دوسری طرف تفتیشی عارف اے ایس آئی متاثرین سے الجھتا رہا کہ وہ نقدی اور قیمتی موبائل فون لیکر باہر کیوں گھومتے ہیں۔