پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت مختلف اضلاع میں ایمبولینسیں 1122کے حوالے
ملتان ، خانیوال، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، فتح پور، چوک اعظم، لیہ روجھان،(کرائم رپورٹر، نمائندگان) حکومت (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
پنجاب مریضوں اور ان کے لواحقین کو ریلیف دینے کے فیصلے کے تحت ایمبولینسیں سروس 1122کے حوالے کردی گئیں،ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابقمحکمہ صحت کی ایمبولینسز ریسکیو1122کے حوالے کر دی گئیں۔جن کے ذریعے پیشنٹ ریفرل سروس کے تحت مریضوں کی ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال مفت اور پیرامیڈیکل سٹاف کے زیرنگرانی منتقل کیا جائے گا جس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ۔ جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر1122ڈاکٹرکلیم اﷲ ‘ ڈی ایم ایس سول ہسپتال محمد دانش خان‘ ایم ایس شہبازشریف ہسپتال ڈاکٹرعبدالحمید گل ‘ڈی ایم ایس شہبازشریف ہسپتال ڈاکٹرمحمد ریاض لانگ اورایم ایس فاطمہ جناح وویمن ہسپتال‘ ایمرجنسی آفیسرآپریشن ڈاکٹرخالد محمود‘ ایمرجنسی آفیسر انجینئراحمد کمال‘ ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسرمحمد امتیاز‘ کنٹرول روم انچارج مدثرضیاء‘ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے ریسکیو محافظ بھی شریک ہوئے۔ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے حکومت پنجاب کے اس فیصلے کو خوش آئند قراردیا اور کہا کہ اس سے عوام کی سہولت میں اضافہ ہوگا اور ایمبولینسز عملہ کے ساتھ 24گھنٹے عوام کیلئے میسرہونگے دو ایمبولینسز تحصیل ہیڈ کوارٹر جلالپورپیر والہ ‘ دو ایمبولینسز تحصیل ہیڈ کوارٹرشجاعباد‘ دو سول ہسپتال ملتان‘ ایک میاں شہبازشریف جنرل ہسپتال‘ ایک فاطمہ جناح وویمن ہسپتال اور ایک کڈنی سینٹر ملتان میں موجود رہیں گی۔خانیوالی سے نمائندہ پاکستان ، بیورنیوز کے مطابقوزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ صحت کی تمام ایمبولینس ریسکیو 1122کے حوالے کر دی گئی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر اعجاز انجم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ایمبولینس کی ریسکیو 1122میں کارکردگی میں مزید بہتری لائے گی ۔ ۔ ایمرجنسی آفیسرندیم اقبال ،ریسکیو سیفٹی افیسر کنورفہیم احمد،کنٹرول روم انچارج محمدنعیم کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں نے ایمبولینس کا معائنہ بھی کیا اور حکومت کی اس کاوش کو سراہا گیا۔ وہاڑ ی سے بیورو رپورٹ+نا مہ نگار کے مطابق ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کی ایمبولینس سروس میں بہتری کے لیے ریسکیو1122کی خدمات حاصل کی ہیں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی ایمبولینسیں ڈرائیورز اور ڈسپنسر سمیت ریسکیو1122 کے حوالہ کر دی جا ئیں گی یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی 6ایمبولینسیں ،ڈرائیور سمیت ریسکیو 1122سروس کے انچارج ڈاکٹر عابد حسین ظفر کے حوالہ کرنے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاروق، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عابد حسین ظفر موجودتھے ۔ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق.حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے پیشنٹ ریفرل سروس شروع کردی ہے جس کا افتتاح میئر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ اور سماجی رہنما محمد حنیف پتافی نے مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ پر کیا . اس موقع پر بریفنگ اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہاکہ آرایچ سی سے تحصیل و ضلعی صدر ہسپتال ، ٹراماسنٹر سے نشتر تک انتہائی تشویشناک حالت کے مریضوں کی منتقلی مفت کی جائے گی جس کیلئے متعلقہ شعبے کا سربراہ ریسکیو 1122سے رجوع کرے گا . ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک اوسط ریسپانس ٹائم 30منٹ رکھا گیا ہے۔راجن پور(سے نا مہ نگار ، ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابقمحکمہ صحت کی سترہ ایمبو لینسز ریسکیو 1122کے حوالے کر دی گئی ہیں۔یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے جو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک مریضو ں کی حفاظت اور بلا معاوضہ منتقلی کا موثر نظام بنا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے ریسکیو 1122کے اسٹیشن کا دورہ کے دوران کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عملی مظاہرہ بھی دیکھا اور کہا کہ یہ ادارہ انسانیت کی خدمت میں دن رات کام کرتا ہے ،ان کی خدمت اور جذبہ قابل تعریف ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم اور ایمر جنسی آفیسر رانا محمد یامین نے آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور ریسکیو 1122کے دستوں نے سلامی پیش کی۔فتح پور ، چوک اعظم ، لیہ سے سٹی رپورٹرع ، نامہ نگار، نمائنہدہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کے مریضوں کو ایک ہسپتا ل سے دوسرے ہسپتا ل بلا معاوضہ، بروقت اور محفوظ منتقلی سروس کا اجراء مریضوں کے لئے ایک بہتر و معیاری اقدام ثابت ہو گا کیو نکہ ایک ہی چھت تلے ون ونڈو ریلیف کے تحت مریضوں کی بی ایچ یو سے لے کر ڈی ایچ کیو اورضلع سے باہر بڑے ہسپتا لو ں میں فری سروس کے ذریعے منتقلی تیز تر علا ج معالجہ کی جا نب اہم پیش رفت ہے جسے کا میا ب بنا نے کے لئے محکمہ صحت و 1122مشترکہ کو ششیں بروئے کار لا کر سکیم کو کا میا بی سے ہم کنا ر کریں گے ۔ یہ با ت انہو ں نے محکمہ صحت کی 12ایمبو لینسز 1122کے حوالے کر نے کے موقع پر ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر ریسکیو1122 کے دفتر میں patinnent referal servic کا افتتاح کیا گیا سروس کا افتتاح ریسکیو 1122 کے انچارج ملک اعجاز احمد نے ربن پٹی کاٹ کر کیا افتتاح کے بعد سروس کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی افتتاحی تقریب میں رسیکیوانچارج ملک اعجازاحمد کے علاوہ معززین شھر مقامی صحافی محمد علی عامر گورچانی ،محمد علی انجم ڈوگر ،ملک عنایت اللہ ،اسٹیشن کوارڈینٹر حسنین احمد ،میڈیا کوار ڈینٹر مہریاور حیات اور دیگر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شرکت کی ریسکیو1122روجھان ریسکیو انچارج اینڈ سیفٹی آفیسرملک اعجاز احمد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر روجھان میں بھیPatient Referral Servicکا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت پنجاب بھر میں کسی بھی ہسپتال میں مناسب طبی سہولیات کی میسر نہ ہونے کی بنا پر انتہا ئی نگہداشت کے مریضوں کو ریسکیو 1122کے تربیت یافتہ عملہ کی زیر نگرانی دوسرے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ میں منتقل کیا جائے گا اس مقصد کے لیے ریسکیو۱۱۲۲ کو چار ایمبولنسز مل گئیں۔
ایمبولینسیں