چیئرمین یونین کونسل 78 کیخلاف انتخابی عذررداری خارج‘ درخواست گزار کو 4 ہزار روپے جرمانہ کا حکم

چیئرمین یونین کونسل 78 کیخلاف انتخابی عذررداری خارج‘ درخواست گزار کو 4 ہزار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) جج الیکشن ٹربیونل ملتان نے چیئرمین یونین کونسل(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
78 ملتان ملک کامران سْن کے خلاف انتخابی عذرداری خارج کرنے اوردرخواست گذار کو 4ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ناکام امیدوارسلطان عالم بھٹہ نے درخواست دائر کی تھی کہ مذکورہ یونین کونسل میں گنتی درست طورپر نہیں ہوئی ہے اوردھاندلی ہونے کی وجہ سے اس کو ناکام قراردیاگیاہے اس لئے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیاجائے۔فاضل عدالت میں چیئرمین یونین کونسل نے مؤقف اختیارکیاکہ انتخابات میں دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے نیز گنتی بھی درست طورپر کر کے باقاعدہ نتائج کی نقول بھی امیدواروں کے ایجنٹس کو جاری کی گئی ہیں اس لئے درخواست خارج کرنے کا حکم دیاجائے۔
عذرداری خارج