جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی آج ملتان آمد‘ یکجہتی کے سلسلہ میں سیمینار سے خطاب کرینگے

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی آج ملتان آمد‘ یکجہتی کے ...

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

جنرل لیاقت بلوچ ایک روزہ دورے پر آج2؍فروری2017ء بروز جمعرات ملتان پہنچ رہے ہیں وہ ملتان میں قیام کے دوران 02:30بجے سہ پہر جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیر اہتمام کے زیر اہتمام ہفتہ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سیمینار بعنوان ’’تحریک آزادی کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کی صدارت کریں گے ۔ سیمینار سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سیدفخر امام، عبدالجبار مفتی، صدر ہائی کورٹ بار ملتان شیخ جمشید حیات، ڈسٹرکٹ بار ملتان کے سابق صدر عظیم الحق پیرزادہ ودیگر خطاب کرینگے۔ لیاقت بلوچ معروف تاجر رہنما اظہر خان بلوچ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے اُن کی رہائش گاہ پر جائیں گے اور مختلف وفود سے ملاقات کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر