100 کروڑ کلب میں شامل

100 کروڑ کلب میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔پاکستان کے بہت سے ایکٹرز نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کی لیکن انھیں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ ملی۔ تاہم اب فلم رئیس میں بالی ووڈ کنگ خان شارہ رخ کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی پاکستانی اداکارہ نے نا صرف بے پناہ کامیابی حاصل کی ہے بلکہ وہ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بھی بن گئی ہیں۔ ان سے پہلے بھارتی فلمساز کرن جوہر کی فلم کپور سنز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فواد خان نے یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ خیال رہے کہ بھارتی عوام پاکستانی ڈرامے بہت پسندیدگی دیکھتے ہیں۔ اداکارہ فواد خان اور ماہرہ خان بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ہی چھوٹی سکرین کے ذریعے بھارت کے سپر سٹارز بن گئے تھے