کراچی ، سال کا پہلا ماہ ، 33افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے
کراچی (کرائم رپورٹر)رواں سال کا پہلا ماہ کراچی کے شہریوں کے لیے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا ہے۔ جنوری میں 33افراد نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ سی پی ایل سی نے ایک ماہ کی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں یکم سے 31جنوری تک 33افراد کوگولیوں کانشانہ بنایاگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکاروں اوربچوں سمیت 6خواتین بھی شامل ہیں۔رواں برس کے پہلے ماہ ہی ڈاکوؤں نے 1181 موبائل فونز، 20گاڑیاں، 100سے زائدموٹرسائیکلیں چھین لیں۔ جنوری کے مہینے میں 1441 موبائل فونز،123گاڑیاں اور1700موٹرسائیکل چوری ہوئیں۔ شہرقائد میں تاجروں سمیت سات افراد سے جرائم پیشہ افرادنے بھتہ طلب کیا۔ اغوابرائے تاوان اورنجی بنک میں ڈکیتی کی ایک واردات رپورٹ ہوئی۔