پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے : امیر مقام

پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے : امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاٹلنگ ( نمائندہ پاکستان )وزیر اعظم پاکستان نواز شریف پختونحوا ہ کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی حالات پر قابو پالیا ہے ۔جاری منصوبے مکمل ہونے پر پاکستان ترقی کی راہ گامزن ہوجائیگا۔2018ملک کی ترقی کا سال ہوگا محالفین روکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے پاکستان مسلم لیگ ن ائندہ انتحابات میں پورے ملک میں نمائندہ جماعت ہوگی ۔صوبہ پحتونحواہ میں مسلم لیگ ن کا حکومت ہوگا۔ان حیالات کا اظہار انھوں نے کاٹلنگ غونڈو میں سینئر صحافی حسن خان کے والد کی وفات پر فاتح حوانی کے بعد احباری نمائندوں سے کہا ۔انھوں نے کہا کہ پحتونحواہ حکومت مالی بحران کا شکار ہے اور مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے صوبے کا وزیر اعلیٰ ایک انگلی ہمارے طرف اٹھارہی ہے باقی چار اپنے طرف۔ انکے لیڈر نے حود اعتراف کیا کہ پحتونحواہ کاوزیر اعلیٰ کرپشن میں نمبر ون ہے اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا وزیر اعظم پاکستان تمام صوبوں کو مساوی حق دے رہے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کررہی ہے۔سی پیک پاکستان کے ترقی کا منصوبہ ہے ان پر واویلہ کرنے والے پاکستان کے ترقی کا محالف ہیں۔
پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ سراج الحق صاحب کل عمران خان کویہودیوں کاایجنٹ کہہ رہے تھے مگرآج اقتدارکی خاطرانکی کشتی میں سوارہوکرصوبے اورملک میں کونسااسلامی نظام کانفاذچاہتے ہیں؟اوراسی ایجنٹ کاخلیفہ اول بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سراج الحق صاحب اسلام آبادمیں عدالت کے باہردھماچوکڑی مچاتے ہیں مگرخلیفہ اول صاحب کرپشن دکھانے والی عینک اسلام آبادمیں لگاتے ہیں خیبرپختونخواآکراتارتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کیساتھ رہ کردوہرے معیارکارنگ انکے اتحادیوں پربھی چڑھ گیاہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے بونیرمیں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرحاجی ریاض علی نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پارٹی میں شامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیں پارٹی میں انہیں باعزت مقام دیاجائیگا۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے، وزیراعظم محمدنوازشریف کی سیاسی بصیرت اورPML-N کی کامیاب اوربہترین پالیسیوں کی بدولت آج نہ ملک میں امن کی فصل لہلہانے لگی ہے بلکہ معیشت کودوام ملااور بیرونی سرمایہ کارپاکستان کارخ کرنے لگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹولہ صرف محمدنوازشریف کانہیں بلکہ ملکی ترقی اورقوم کی دشمن بناہواہے، انہیں ملک میں ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہورہے ہیں،وزیراعظم نے ملک وقوم کاکیادیااس کابیرونی ممالک میں مقیم افرادسے پوچھ لیں کہ پاکستان کامعیارکتنابلندہواہے اوردھرنے والوں نے کونساتیرماراوہ بھی عوام نے دیکھ لیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مخالفین کونہ صرف ترقیاتی منصوبوں کے اجراء اورتکمیل نے مخبوط الحواس بنایاہے بلکہ آئے روزپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیتی تقریبات نے بھی انکے اوسان خطاکردیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تیروالوں کے دوراقتدارمیں معیشت کو تیرسے ماراگیاتھااس لئے معیشت ترقی کرنے سے قاصرتھا۔