امریکہ صدر اسلام دشمن‘ باؤلے ہوگئے نفسیاتی علاج ہونا چاہیے‘ پیر اعجاز احمد ہاشمی
ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلما نوں(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
سے تعصب اور اسلام دشمنی میں باولے ہوگئے ان کا نفسیاتی علاج ہونا چاہیے۔یہ ہماری غفلت ہے کہ ہم امریکہ کو اپنا دوست سمجھتے ہیں مسلمانوں کی یہ ذلت و رسوائی اور عالمی سطح پر قتل و غارتگری کتاب الٰہی سے روگردانی اور دوری کی وجہ سے ہے۔علما کے وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے پیغام اور سیرت رسولؐ کو سمجھا ہوتا تو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے سود پر قرضے لے کر معیشت چلانے کی بجائے خود انحصاری کی پالیسی اختیار کرکے سادگی اپناتے مگر ایسی جرات سوائے ایران کے کسی مسلمان ملک نے نہیں دکھائی، کیونکہ اس نے کسی کا قرض دینا اور نہ ہی اسے آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لے کر اپنا بجٹ اور معاشی پالیسیاں تشکیل دینی ہیں، وہ اپنی آزادی اور خود مختاری کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں، جوکہ قابل تعریف ہے۔
اعجاز ہاشمی