پشاور ،ڈیویلپمنٹ اتھارٹی صوبائی محتسب کے جوابدہ ہے ،ہائیکورٹ

پشاور ،ڈیویلپمنٹ اتھارٹی صوبائی محتسب کے جوابدہ ہے ،ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی صوبائی محتسب کو جوابدہ ہے تاہم صوبائی محتسب پی ڈی اے سے دستاویزات کی طلبی کے لئے قانونی طریقہ کاراختیارکرے گاعدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس اکرام اللہ خان پرمشتمل دورکی بنچ نے یہ احکامات ڈائریکٹرجنرل پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی سلیم وٹو کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے رٹ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ صوبائی محتسب نے ڈی جی پی ڈی اے سے ریکارڈ طلب کیاتھا اوردرخواست گذار کو صوبائی محتسب کے روبروپیش ہونے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم پی ڈی اے ایک خودمختار ادارہ ہے اورصوبائی محتسب کو اس بات کااختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی خودمختارادارے کو نوٹس جاری کرکے طلب کرے اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ صوبائی محتسب نے پی ڈی اے سے باب پشاورفلائی اوور کاریکارڈ بھی طلب کیاہے تاہم مذکورہ فلائی اوورپی ڈی اے کامنصوبہ نہیں تھا اوریہ صوبائی حکومت نے تیارکیاہے فاضل بنچ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پر قرار دیا ہے کہ صوبائی محتسب کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پی ڈی اے سے جواب طلبی کرسکتاہے تاہم صوبائی محتسب کایہ نوٹس توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتافاضل بنچ نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پررٹ پٹیشن نمٹادی ۔