چارسدہ میں جرگہ کی کوششیں بارآور ،دشمنی دوستی میں تبدیل

چارسدہ میں جرگہ کی کوششیں بارآور ،دشمنی دوستی میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ)10سالہ خونی دشمنی میں بدل گئی ۔ فریقین آپس میں شیر و شکر ہوگئے ۔ شبقدر حاجی زئی میں دس سالہ سے جاری قتل مقاتلے کی خونی دشمنی جرگہ مشران کی کوششوں سے دوستی میں بدل گئی او ر فریقین نے آپس میں شیر شکر ہو کر آئندہ کے لئے بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا۔ فریق اول نجمل خان ، محمد اسرار اور محمد اسرار پسران محمد افضل مرحوم جبکہ فریق دوم صفدر خان ، سلیم خان ، امجد خان ، عطاء اللہ اور فیصل خان کے مابین عرصہ دراز سے خونی دشمنی چلی آرہی تھی جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع جبکہ کئی افراد زحمی بھی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا تھا ۔ اس حوالے سے جرگہ مشران ڈاکٹر مشاق احمد، ملک مکرم خان ، ایس ایچ او منظور خان ، قاری شاہد ، ناصر خان ، ملک محمد زمان ، ملک ناصر اقبال ، زمین جان اور حبیب نے دونوں فریقوں کو دشمنی ترک کرنے پر آمادہ کیا ۔ گزشتہ روز اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقا د کیا کیا گیا جس میں دونوں فریقوں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ ایک دوسرے کو معاف کیا ۔ تقریب کے مہمان حصوصی سابق ایم پی اے حاجی مثمر شاہ تھے ۔اس موقع پر مقررین نے مصالحت اور صلح کی اہمیت پر روشنی ڈالی