خیبر ایجنسی ، جمرود شاہ کس ، گھر کے اندردھماکہ ، 2افراد جاں بحق ، 2زخمی

خیبر ایجنسی ، جمرود شاہ کس ، گھر کے اندردھماکہ ، 2افراد جاں بحق ، 2زخمی

 خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)جمرود شاہ کس میں گھر کے اندر بارود کا دھماکہ دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ،دھماکے سے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے،سر کاری ذرائع خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقہ شاہ کس میں ایک افغان مہاجر کے گھر کے اندر بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس سے وہاں پر موجود دو افراد نیاز محمد ولد خاکسر اور آصف ولد حکمت موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ دو افراد عبداللہ اور زاہد اللہ شد ید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبی امدا کیلئے پشاور ہسپتال پہنچائے گئے جہاں پر ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے دھماکے سے گھر مکمل طور پر تبا ہ ہو گیا ہے سر کاری ذرائع کے مطابق کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر میں چھ کمرے اور ایک برامدہ مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی ہے گھر میں ایک افغان مہاجر رہائش پذیر تھا جبکہ گھرکا مالک ذخہ خیل قوم سے ہے

مزید : کراچی صفحہ اول