لنڈی کوتل ، جیب گہری کھائی میں گرنے سے 5خواتین سمیت 6جا ں بحق ، 2 ٍ بچیاں زخمی ٍ

لنڈی کوتل ، جیب گہری کھائی میں گرنے سے 5خواتین سمیت 6جا ں بحق ، 2 ٍ بچیاں زخمی ٍ

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ )لنڈی کوتل کے علاقہ کم شلمان میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے پانچ خواتین سمیت چھ افردا جاں بحق، دو بچیاں زخمی ، خیبر رائفلز کے کمانڈنٹ نے کوئیک رسپانس فورس اور اے پی اے لنڈی کوتل نے خاصہ دار فورس کے دستے امدادکی غرض سے جائے وقوعہ بھیج دئے، علاقہ میں خبر پھیلتے ہی صف ماتم بچھ گئی ، کمانڈنٹ خیبر رائفلز اورانتظامیہ کے آفسران کا واقعہ پر اظہار افسوس ۔ لنڈی کوتل کے علاقہ کم شلمان میں براستہ ملاگوری جاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے افراد سے بھری پک آپ گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں انتظامیہ کے مطابق پانچ خواتین اور ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو بچیاں زخمی ہو گئیں مرنے والے سارے آپس میں رشتہ دار تھے جو فاتحہ خوانی کے لئے ملاگوری گئے ہوئے تھے ذرائع کے مطابق جیپ میں سوار گیارہ افراد جن میں زیادہ تر خواتین تھیں ایک فاتحہ خوانی کے لئے ملاگوری سے واپس کم شلمان آرہے تھے سواریوں کی جیپ کم شلمان میں انیسویں چیک پوسٹ کے قریب گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں پانچ خواتین اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے اور دو بچیاں زخمی ہوئیں جبکہ تین بچوں نے ذرائع کے مطابق چھلانگ لگاکر جان بچائی واضح رہے کہ ڈارئیور زخمی تھا جو کہ پشاور ہسپتال پہنچاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے لنڈی کوتل ہسپتال پہنچا دیا گیا تھاجہاں سے زخمی بچی اور ڈرائیور کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے گاڑی کا نمبر LKL118بتایا گیا ہے مرنے والوں کے نام یہ ہیں زوجہ سید امیر شاہ ، زوجہ عزیز اللہ ، زوجہ عبدلاواسع، زوجہ حلیم شاہ، زوجہ حیوا گل، اور ڈرائیور قسم ولد نیاز گل جبکہ زخمی بچی کا نام لائبہ بتایا گیا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خیبر رائفلز کے کمانڈنٹ کرنل عمر فاروق نے کویک رسپانس فورس، ایمبولنس اور ڈاکٹر جائے وقوعہ بھیج دےئے جبکہ اے پی اے لنڈی کوتل نیاز محمد نے بھی خاصہ دار فورس کے دستے جائے وقوعہ بھیج دےئے اے پی اے لنڈی کوتل نیاز محمد ، کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل عمر فاروق اور تحصیلدار لنڈی کوتل ارشاد خان نے واقعہ پر گہرے دکھ ، رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔۔۔۔

مزید : کراچی صفحہ اول