بونیر، اے این پی کودھچکا ،معروف ٹرانسپورٹر حاجی اقبال خان (ن) لیگ میں شامل

بونیر، اے این پی کودھچکا ،معروف ٹرانسپورٹر حاجی اقبال خان (ن) لیگ میں شامل

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی سابق فنانس سیکرٹری حاجی ریاض علی خان ،ملگری ڈاکٹران کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر محمد ایاز خان اور معروف ٹرانسپورٹر بلال کو چ کمپنی کے مالک حاجی محمد اقبال خان اف کڑپہ نے اپنے خاندان ،رشتہ داروں اور سینکڑوں ساتھیو ں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ نواز میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ،شمولیتی تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر خاص ،مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر انجنئیر امیر مقام خان ،ضلعی صدر حاجی سرزمین خان ،سیکرٹری جنرل شاہ بحت روان خان اور کامران خان نے نئے شامل ہو نے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہناکر پارٹی میں خوش امدید کہا ۔اہم شمولیتی تقریب سے امیر مقام کے علاوہ ضلعی صدر سرزمین خان ،جنرل سیکرٹری شاہ بحت روان خان ایڈوکیٹ ،کامران خان ۔ملک فضل معبود ،جہان بر خان اور نئے شامل ہونے والے ریاض علی خان نے خطاب کئے ۔اہم شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نواز شریف نہیں بلکہ بیس کروڑ عوام کی ترقی نہیں چاہتے ۔2013 کے وقت اور اب کے پاکستان میں فرق واضح ہے ،اس وقت کراچی سے لیکر خیبر پحتون خواہ تک بم دھماکے ،خود کش حملے عروج پر تھے ۔مگر اب پاکستان بدل گیاہے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کو ایک پر امن اور خوشحال ملک بنادیاہے ۔عمران خان کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہور ہی ہے ۔کرپشن کی بات کرنے والے سن لے ۔چار سالوں کے دوران نواز شریف تو درکنار کسی بھی وزیر پر کرپشن کا کو ئی سکینڈل سامنے نہیں ایا ،جبکہ عمران خان کے کئی وزراء کرپشن میں ملوث ہے ،انہوں نے کہا کہ سہراج الحق کون سا اسلام اور شریعت لانا چاہتے ہے ۔چند زارتوں کی خاطر جماعت اسلامی نے یہودی ایجنٹ کے گود میں بھیٹہ کر اسلام اور شریعت کی باتیں کررہے ہیں ۔خیبر بنک سکینڈل جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے لئے شرم کی مقام ہے ۔جماعت اسلامی کی دوہرا معیار عوام کے سامنے اگیاہے ۔جماعت اسلامی نے کشمیر میں دو سیٹوں کی خاطر مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کیا ۔جماعت اسلامی اقتدار کے لئے سب کچھ کرسکتی ہے ۔انجنئر امیر مقام نے صوبائی حکومت پر کھڑی تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ چار سالوں کے دوران صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔عوام ائندہ الیکشن میں تبدیلی کے دعوایدوروں کو مسترد کریں گے ۔انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ اپنے دور میں ریکارڈ کرپشن کرنے والے ایک بار بھر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں مگر وہ یاد رکھیں کی انکی لالٹین میں تیل ختم ہوگیاہے اور عوام ان کو دوبارہ ووٹ نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پر ویز خٹک ڈانس مین نمبرون ہے ،شہباز شریف کے ساتھ وہ مقابلہ سو سالوں میں بھی نہیں کرسکتے ،انجنئیر امیر مقام نے بونیر کے لئے سوئی گیس کی فراہمی ،سلارزئی کے لئے الگ گرڈ سٹیشن ،کڑپہ کے لئے الگ فیڈر سمیت مختلف منصو بوں ک اعلان کیا ۔اس موقع پر ریاض علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان کے بہترین وژن اور انجنئیر امیر مقام کی قائدانہ صلاحیتوں کی دیکھتے ہو ئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم پاکستان اس وقت عوام کی ضرورت ہے ،اسلئے ہم نے ملک کی بہتر مفاد کی خاطر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول