پارا چنار ،دھماکہ کے بعد ایجنسی میں سیکورٹی ہائی الرٹ

پارا چنار ،دھماکہ کے بعد ایجنسی میں سیکورٹی ہائی الرٹ

پاراچنار (نمائندہ پاکستان) پاراچنار میں خالیہ دھماکے کے بعد سے کرم ایجنسی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔پاراچنار شہر کو داخلی راستوں پر جگہ جگہ ناکے لگائیں گئے ہیں۔اور گاڈیوں کے لمبے لمبے قطاریں نظر آتی ہیں۔گاڈیوں کے چیکنگ کے علاوہ موٹر کاروں اور موٹر سائیکلوں کے کاغذات کے رجسڑیشن اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد آنے جانے کی اجازات دی جاتی ہیں۔ان ساتھ ساتھ گاڈیوں سے سیاہ شیشوں کو اترا نے اور سیکورٹی فورسز کے کرم ایجنسی میں گشت اور چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۱۲ جنوری کے پاراچنار دھماکے کے بعدسے پندرہ افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کا شروع کئے گئے ہیں۔ان گرفتار ہونے والوں میں سبزی منڈی کے مزدوراور پاراچنار کے دوکاندار بھی شامل ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول