تھانہ لوہاری گیٹ کی منتقلی ‘ محکمہ اوقاف اور پولیس میں معاملات طے پا گئے‘ تحریری معاہدہ جلد ہوجائیگا

تھانہ لوہاری گیٹ کی منتقلی ‘ محکمہ اوقاف اور پولیس میں معاملات طے پا گئے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)تھانہ لوہاری گیٹ کی منتقلی، محکمہ اوقاف اور محکمہ پولیس کے درمیان معاملات ابتدائی معاملات طے پا گئے۔ (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
اس سلسلہ میں جلد ایک تحریری معاہدہ بھی کیا جائے گا۔ اوقاف ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کو تھانہ لوہاری گیٹ کے لئے 800 مربع فٹ سے زائد رقبہ پر موجود اوقاف ڈسپنسری دی جائے گی جس میں ڈسپنسری کا گراسی پلاٹ شامل نہیں ہو گا۔ متوقع معاہدے کے تحت محکمہ پولیس محکمہ اوقاف کو بلڈنگ کا ماہانہ کرایہ 15 ہزار روپے ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ اوقاف ڈسپنسری 3 کمروں اور ایک ہال میں قائم ہے۔ تھانہ لوہاری گیٹ کی منتقلی کے بعد ڈسپنسری کو درگاہ حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے لنگر خانہ میں شفٹ کیا جائے گا جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
معاملات