شراب کے تنازع پر قتل کے مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے معاوضہ ادار کرنیکا حکم

شراب کے تنازع پر قتل کے مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے معاوضہ ادار کرنیکا حکم

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نو ید ا حمد قر یشی نے شراب فروخت کرنے سے منع کرنے اورگرفتارکرانے کی رنجش پر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

مجرم کو عمرقیداور5 لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے کا حکم دیاہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید6 ماہ قیدسزابھی بھگتناہوگی نیز 2 ملزموں کو بری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدرکے مطابق ذوالفقارعلی نے 7فروری2014ء کو مقدمہ درج کرایاکہ علاقہ میں شراب فروخت کرنے سے منع کرنے اور2،3 مرتبہ گرفتارکرانے کی رنجش پر ملزم محمد کاشف عرف کاشی نے دیگر ملزموں کے ساتھ مل کر اس کے بھائی ربنواز کو سرعام گلادباکر قتل کردیا ہے ملزم کے مطابق وہ بالکل بے گناہ ہے۔فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کاشف عرف کاشی کو عمرقیداور5 لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے کیسزاکا حکم دیاہے نیز 2 ملزموں محمد اشرف اوراللہ رکھا کو شک کافائدہ دے کر بری کرنے کا حکم دیاہے۔

شراب قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر