4افراد ٹریفک حادثات کی نذر، چھت گرنے سے شوہر جاں بحق، بیوی، بیٹی، زخمی

4افراد ٹریفک حادثات کی نذر، چھت گرنے سے شوہر جاں بحق، بیوی، بیٹی، زخمی

لودھراں، کوٹ سلطان، صادق آباد، بھکر (نمائندگان) ٹریفک کے 3 مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص دم توڑ گیا اس سلسلہ میں لودھراں ، دھنوٹ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق د ھنو ٹ میں و یگن ٹر ا لر سے ٹکر ا نے سے پیر بخش40 سا لہ ا و ر ا عجا ز حسین 42(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

سالہ موضع راجہ پور کا رہائشی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ اعجاز احمد 35 سالہ ،مختیار 45سالہ اور فیاض 20سالہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122نے طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ لودہراں میں شدید دھند کے باعث پیش آیا ۔جبکہ ٹریفک کے دیگر مختلف حادثات میں 14افراد زخمی ہوئے۔ کوٹ سلطان سے نامہ نگار کیمطابق دربار شاہ سلطان کے قریب موٹر سائیکل سوار 40سالہ شخص محمد اکرم گھر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنیوالی کار نے زور دار ٹکر مار دی جس سے وہ دور جا گرا جسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسا۔ صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کیمطابق احمدپورلمہ کے علاقہ ماچھی گوٹھ کے قریب 22 سالہ عمر عرفان بیکری کا ساما ن لیکر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ٹریلر کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا حادثہ کی زد میں آ کر دوسرا شخص زخمی علاوہ ازیں سوئی کیمپ کے قریب احمدپورلمہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار علی راجپوت شدید زخمی ہو گیا اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ۔ بھکر سے نامہ نگار کیمطابق بھکر محلہ جامعہ رشیدیہ مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، بیوی ،بیٹی زخمی، ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ریفر کیا۔تفصیل کے مطابق جامعہ رشیدیہ کے رہائشی جمشید علی بیوی، بچوں کے ہمراہ کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک مکان کی خستہ حال چھت ان پر آگری، جسکے نتیجہ میں جمشید علی شدیدزخمی ہونے کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ انکی 17سالہ بیٹی کرن اور انکی بیوی غزالہ شدید زخمی ہوگئے جنکو ریسکیو1122نے ڈی ایچ کیو ریفر کیا۔ جہاں پر زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔جمشید علی محنت مزدوری کرتا تھا۔ اچانک وفات سے گھر میں کہرام مچ گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر