راولپنڈی، ایک ماہ میں بھکاریوں کیخلاف 94مقدمات درج
راولپنڈی( جنرل رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ ماہ جنوری کے دوران بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں4 9ایف آئی آر درج کرا دیں جبکہ13بچوں کو بھیگ مانگنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرتے ہوئے کل 110 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اور ضلع پولیس کا مشترکہ خصوصی اینٹی بیگرز سکواڈ راولپنڈی شہرکی شاہراؤں اور چوراہوں میں روڈ یوزرز سے بھیگ مانگنے والے بھکاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کراوئی جا رہی ہیں تاکہ گداگری جیسی لعنت کو معاشرے سے ختم کیا جا سکے انہوں نے بتایا کہ جنوری کے مہینے میں بھکاریوں کے خلاف9 ویگرنسی ایکٹ کے تحت94ایف آئی آر درج کرا کر 110بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور13 بچوں کو بھیگ مانگنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی یو سف علی شاہد نے اس سلسلے میں شہریوں سے درخواست کی شہریوں کو بھکاریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت ہوتو ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن 051.9272616 پر رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی آن گراؤنڈ شاہراؤں پر عوام الناس کو ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔