راولپنڈی،نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں28لزمان گرفتار

راولپنڈی،نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں28لزمان گرفتار

راولپنڈی( جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے28ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ کینٹ پولیس نے مالک عبدالمالک ، کرایہ دار محمد فہیم ، محمد خلیل ، اکمل حسین،محمد اختر ، صدر دین، مشتاق حسین ،محمد یار ایوب، کاشف، محمد جاوید، تھانہ نصیر آباد پولیس نے مالک عبدالحمید، کرایہ دار اعجاز احمد، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے آصف قیوم ، تلاوت خان، تھانہ مری پولیس نے راجہ انوار، بلال خان، چوہدری خلیل اور محمد شبیر ، سیکورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ گنجمنڈی پولیس نے بابر اسمائیل ، منصور احمد، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے مراد عباسی ، تھانہ کینٹ پولیس نے عبدالحق ،تھانہ صدر واہ پولیس طاہر بنگش ،چوہدری حماد ، سراج ،عدنان ،وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ مری پولیس نے مکہ الیکٹرونکس اینڈ فرنیچر کے مالک کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر