جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے،حسنین درانی

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے،حسنین درانی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اسی صورت میں ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔70سال گزرنے کے باوجود بھارت کشمیریوں کے دل سے محبت نہیں نکال سکاکیونکہ یہ صرف زمین کے ٹکڑے کا مسئلہ نہیں بلکہ دو قومی نظریہ کا تسلسل ہے۔ناظم عمومی MSOراولپنڈی حسنین درانی نے میڈیاکو جاری بیان میں کہا کہ ہم قائدِاعظم ؒ کے قول پر یقین رکھتے ہیں کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے" اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اسی قول کو مدِنظر رکھ کے بنائی جائے۔MSOراولپنڈی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5فروری کو نکالی جانے والی’’عزم آزادی کشمیر طلباء ریلی‘‘ کی زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں اور ضلع بھر میں بھرپور انداز سے آگاہی مہم چلائی جا رہی ۔ریلی میں ضلع بھر سے کارکنان شرکت کرے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر