چکوال،چوردکان کی دیوارتوڑ کر نقدی ،موبائل فون لے اڑے

چکوال،چوردکان کی دیوارتوڑ کر نقدی ،موبائل فون لے اڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تلہ گنگ روڈ پر تھانہ سٹی چکوال کی حدود میں دکان کی دیوار پھاڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل ٹیلی فون چوری کر لیے گئے۔ شہر کے مرکز میں قائم محسن موبائل شاپ کا مالک دکان بند کر کے گھر گیا تو نامعلوم چور عقبی دیوار پھاڑ کر دکان سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقد رقم، لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل سیٹ، میموری، یو ایس بی اور دیگر سامان چوری کر کے غائب ہوگئے۔