ہم نے مل جل کر پاکستان کو آگے بڑھانا ہے،ملک اقبال چنڑ

ہم نے مل جل کر پاکستان کو آگے بڑھانا ہے،ملک اقبال چنڑ

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چٹر نے کہا ہے کہ تما م صوبائی انتظامی اداروں کو سی پیک سے متعلقہ تمام معاملات کے فوری حل کیلئے اداروں کی استعداد کار کو مزید تیزی کے ساتھ بر وقت آگے بڑھانے کی ضرورت ہے اس ضمن میں اداروں کے باہمی اشتراک و تعاون کے ساتھ ایک جامع مربوط لانگ ٹرم پلان 15مارچ2017 سے قبل مرتب کرلیا جائے گا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے وفود سے ملاقات کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم سب نے آپس میں مل کر عزت کے ساتھ ملک پاکستان کو آگے بڑھانا ہے۔سی پیک پراجیکٹ نہ کہ صوبہ پنجاب کے لیے منفرد منصوبہ ہے بلکہ یہ پاکستان کے دیگر صوبوں کی بھی یکساں نمائندگی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سی پیک کے پہلے مرحلے پر کام مکمل کیا جا چکا ہے جس کی مد د سے چائنہ پاک روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر