ترویج اسلام کیلئے علماء و مشائخ کاکردار مسلم حقیقت ہے،رفیق رجوانہ

ترویج اسلام کیلئے علماء و مشائخ کاکردار مسلم حقیقت ہے،رفیق رجوانہ

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ترویج اسلام کے لیئے علمائے و مشائخ کا کردار ایک مسلم حقیقت ہے جنہو ں نے اسلامی تعلیمات کا عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے لوگوں کی اصلاح کا کام سرانجام دیا . اس ضمن میں پیر مہر علی شاہ کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں جنہو ں نے تعلیمی اداروں کو کردار سازی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے ان اداروں کی اصلاح کے لیئے خصوصی اقدامات کیے جن کے اعتراف کے طور پر آج سے دس سال پہلے اس یونیورسٹی کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا او رآج یہاں پیر مہر علی شاہ چیئر کا افتتاح عصر حاضر کے اس عظیم مفکر اور دانشور کے علمی کمالات کو تسلیم کرنے کا عملی ثبوت ہے .ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آج پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ افتتاحی تقریب برائے " پیر مہر علی شاہ چیئر " کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا . تقریب میں سجادہ نشین گولڑہ شریف سید غلام معین الحق گیلانی 249 وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر رائے نیاز احمد 249 سابق فیکلٹی ہیڈ اسلامک یونیورسٹی پروفیسر ظفر اللہ بیگ 249 یونیورسٹی ڈین 249 ڈائریکٹرز اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی .شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر یونیورسٹی و گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ پیر مہر علی شاہ چیئر کے افتتاح کا مقصد پیر مہر علی شاہ صاحب کی شخصیت 249 ان کی تصانیف اور تعلیمات کے بارے میں بھر پور آگاہی حاصل کرنے ہے . اس چیئر کے تحت یہاں ریسرچ سنٹر قائم کیا جائے گا جس کے ذریعے پیر صاحب کی تعلیمات کی روشنی میں ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے جس سے ایک صحت مند معاشرہ معرض وجود میں آسکے . کیونکہ ان کی تعلیمات ہمارے لیے نہ صرف مشعل راہ ہیں بلکہ موجودہ دو رکے تقاضوں کے مطابق ان سے استفادہ حاصل کرنا ہمارے لیئے ناگزیر ہے . اور ان کی تعلیمات کو علم و دانش کی بنیاد بنا کر معاشرے میں موجود منفی رجحانات کو ختم کر کے معتدل اسلامی روایات کو فروغ دیا جا سکتا ہے . جو عالم دنیا میں ہمارے تاثر کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا . تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر رائے نیاز احمد نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں اس چیئر کا قیام ان کی بھرپور مدد اور ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ممکن ہو پایا ہے . نیز یہ کہ اس چیئر کے تحت قائم کردہ ریسرچ سنٹر کی وساطت سے پیر صاحب کی پرامن تعلیمات کو عام کر کے معاشرے کو صحت مندانہ بنیاد پر استوار کیا جا سکے .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر