کراچی ،استعمال شدہ فونز کی خریدوفروخت کیلئے ضابطہ اخلاق مرتب

کراچی ،استعمال شدہ فونز کی خریدوفروخت کیلئے ضابطہ اخلاق مرتب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر )کراچی پولیس ،سی پی ایل سی اور الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے استعمال شدہ موبائل فون کی خریدوفروخت کے حوالے سے مشترکہ ضابطہ اخلاق ترتیب دے دیا ہے ۔چوری شدہ یا چھینا ہوا موبائل فون خریدنے یا بیچنے والے دکاندار پر دفعہ411 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس ،سی پی ایل سی اور الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے استعمال شدہ فون کی خریدو فروخت کے حوالے سے ضابطہ اخلاق ترتیب دیا ہے ۔اس ضابطہ اخلاق کے تحت دکاندار استعمال شدہ فون خریدنے سے قبل سی پی ایل سی تصدیق کریں گے ۔ موبائل فون بیچنے والے شخص کا قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور موبائل نمبر بھی حاصل کیا جائے گا ۔اگر کسی دوکاندار نے چوری یا چھینا ہوا موبائل فون بنا تصدیق فروخت کیا تو موبائل مالک کو قیمت ادا کرنے کا پابند ہوگا۔اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ کوئی دکاندار کسی بھی قسم کا بلاک فون نہیں کھولے گا۔دکاندار خرید و فروخت والے ہر موبائل فون کا ڈیٹا اپنے پاس رکھے گا