نامورشاعر جمال پانی پتی کی یاد میں ’’ محفل مشاعرہ‘‘ کا انعقاد

نامورشاعر جمال پانی پتی کی یاد میں ’’ محفل مشاعرہ‘‘ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے زیراہتمام ملک کے نامور ادیب شاعر جمال (پانی پتی) کی یاد میں ’’ محفل مشاعرہ‘‘ کا انعقاد اکادمی ادبیات کے کراچی دفتر میں کیا گیا جس کی صدارت نامور ادیب اور شاعرعزیز احسن نے کی ۔جبکہ مہمان خاص فراست رضوی تھے۔مہمان اعزازی رونق حیات ، معروف سائنسدان ادیب شاعر ظفر محمد خان ظفر ، جمال پانی پتی کے بھائی عبدالستار قریشی جمال پانی پتی کی بیٹی محترمہ منیزہ بھی موجود تھی ۔ اس موقع پر فراست رضوی نے کہا کہ ہفتہ وار مشاعروں اور دیگر تقریبات منعقد کرنے پر اکادمی ادبیات سندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹرقادربخش سومرو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ اور ایسے ادباء شعراء جن کو ادبی حلقے بھلا چکے ہیں ان کی یاد میں مشاعروں کا انعقاد کرنا اچھی بات ہے۔ اس موقع پر اکادمی ادبیات سندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے کہا کہ میری خواہش ہے کی ادبی نشستوں کا انعقاد روزانہ کی بنیاد پر کرونگا تاکہ اکادمی ادبیات پاکستان سندھ کا دفتر علمی وَادبی تقریبات کا محور بن سکے۔ اس موقع پر جن شعراء نے کلام سنایا ان میں فراست رضوی ، رونق حیات ، نجمہ عثمان ، یامین عراقی، محترمہ ناہید عظمی ، فہمیدہ مقبول ، اوسط جعفری ، زیب النساء زیبی ، عرفان عابدی ، عشرت حبیب ، کشور عدیل جعفری ، نشاط غوری ، ضیاء شہزاد ، شاہدہ عروج ، سیف الرحمٰن سیفی ، حجاب فاطمہ ، سعدیہ سراج ،قادربخش سومرو، مہتاب شاہ جی ، سلمان عزمی، عشرت رومانی، عظمی جون(بلوچستان)، غازی بھوپالی ، ریحانہ احسان، سلیم حامد ، دلشاد دہلوی ، رفیق مغل ، اور بڑی تعداد شعراء نے کلام سنایا۔ آخر میں اکادمی ادبیات سندھ کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے اکادمی کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔