کراچی،نقب زنی میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے صدر میں مقابلے کے بعد نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کا تعلق تالا توڑ گروپ سے ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے صدر کے علاقے تبت سینٹر کے قریب ہونے والے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم اسد اللہ تالا توڑ گروپ کا کارندہ ہے اورنقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور تالا کاٹنے کیاوزار بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ملزم کا آبائی تعلق افغانستان سے ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔