تر قیا تی کا مو ں میں تا خیر کو بردا شت نہیں کیا جا ئے گا ،جا م مہتا ب

تر قیا تی کا مو ں میں تا خیر کو بردا شت نہیں کیا جا ئے گا ،جا م مہتا ب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبا ئی وزیر برا ئے تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ سکھر ڈویژن میں محکمہ تعلیم میں جا ر ی تر قیا تی اسکیمو ں کو بر وقت مکمل کیا جا ئے اور رواں ما لی سال کے اختتا م سے قبل ہی ان اسکیموں کو مکمل کیا جا ئے تا کہ اس کے ثمرا ت سے علا قے کی عوام استفا دہ حا صل کر سکیں ۔یہ با ت انہو ں نے آج اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں چیف انجینئر ایجو کیشن ورکس سکھر ڈو یژن محمد بچل میمن ،رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤ ف کھو سو ،ڈاکٹر سہرا ب سر کی اور مئیر سکھر نعما ن شیخ بھی مو جو د تھے ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے چیف انجینئر ایجو کیشن ورکس کو ہدایت کی کہ وہ تما م تر قیا تی اسکیمو ں پر اب تک کئے جا نے والے اخرا جا ت اوریہ اسکیمیں تکمیل کے کس مرا حل میں ہیں اور ان پر مزید کا م کب تک مکمل کیا جا ئے گا کی رپو ر ٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی ۔انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ جمہو ر ی حکومت عوام کی فلا ح و بہبو د کے کا مو ں میں کو ئی تا خیر برداشت نہیں کرے گی اور تر قیا تی کا مو ں میں رکا وٹ ڈالنے یا تا خیر کا با عث بننے والے افسرا ن و عملے کے خلا ف قا نو ن کے مطا بق سخت کا روائی کی جا ئے گی ۔جا م مہتا ب حسین ڈہر کہا کہ وہ شعبہ تعلیم کے مسائل حل کر نے میں کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں تما م اسٹیک ہو لڈرز کے ساتھ بھر پو ر را بطے میں ہیں ۔