عوام کے مسائل کے حل کو سرفہرست رکھا گیا ہے ،شکیل ایڈوکیٹ

عوام کے مسائل کے حل کو سرفہرست رکھا گیا ہے ،شکیل ایڈوکیٹ

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیومالاکنڈاورمالاکنڈیونیورسٹی کے حکام مالا کنڈ یونیورسٹی اورتھانہ کوملانے والے پل کامسئلہ اپس میں بیٹھ کرافہام وتفہیم سے حل کریں کیونہ مذکورہ روڈکی تعمیر سے مالاکنڈیونیورسٹی کے ہزاروں طلباء/ طالبات اورعلاقے کے لوگ اس مستفیدہوسکیں گے کیونکہ گزشتہ اٹھ سالوں سے روڈ پرکام کی سست روی کی وجہ سے یونیورسٹی کے طلباء اورطالبات کوانے جانے میں سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے ۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے مالاکنڈیونیورسٹی کے دورے کے موقع پریونیورسٹی کے حکام اورمحکمہ سی اینڈڈبلیوکے حکام سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرمالاکنڈ یونیورسٹی کے رجسٹراراورمحکمہ سی اینڈڈبیلوکے ایکسئین انجینئرمحمدوقاص خان ضلعی کونسلر افضل حسین اورپی ٹی ائی کے مقام راہنمابھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کوفوری سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے تمام ترصلاحتیوں کوبروئے کارلارہی تاکہ عوام کومشکلات کاسامنا نہ ہو۔انہوں نے کہامذکورہ حکام پرزوردیاکہ وہ اس مسئلے کوافہام وتفہیم سے حل کرکے طلباء اورطالبات کواس مشکلات سے نجات دلایاجائے اورمذکورہ روڈ پرکام کی رفتارکوبھی تیز کیاجائے تاکہ ماہ جون سے پہلے پہلے وہ پایہ تکمیل تک پہنچ سکے

مزید : پشاورصفحہ آخر