کاٹلنگ ،مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو302کے مفرور اور دو منشیات فروش گرفتار کر لئے

کاٹلنگ ،مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو302کے مفرور اور دو منشیات فروش گرفتار ...

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دو302کے مفرور اور دو منشیات فروش گرفتار کر لئے۔کاٹلنگ پولیس کے مطابق بلال ولد بھادر ساکن بابوزئی ، محب اللہ ولد موضع خان ساکن میاں خان302کے خطرناک مفرور، جبکہ رحمت ولد پیر سید ساکن پیپل ، شہاب محمد ولد سردار محمد ساکن بابوزئی منشیات فروخت کر رہے تھے۔ ڈی پی او میاں محمد سعید کی ھدایت پر ڈی ایس پی کی نگرانی میں تھانہ کاٹلنگ کے ایس ایچ او قمر زمان نے بھاری پولیس نفری کیساتھ مختلف علاقوں پر چھاپے مار کر پکڑ لئے ۔ منشیات فروشوں سے 5کلو چرس برآمد کر لئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر