ڈیرہ ،پولیس کی کارروائی ،اسلحہ وچرس برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پہاڑ پور پولیس نے بگوانی قبرستان ، مارجنل بند رنگپور اور منگلہ بورنگ کے قریب مختلف کاروائیوں کے دوران میں بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ ، چرس برآمد جبکہ اشتہاری ملزم کو پناہ دینے پر سہولت کار کو گرفتار کرلیا ،صدر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران اقدام قتل کیس کے چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ،سٹی پولیس نے گلی جوگیانوالہ سے منشیات فروش سے ہیرؤین برآمد کرلی ، الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر پہاڑ پور پولیس نے بگوانی قبرستان کے قریب صغیر احمد ولد فلک شیر سکنہ کوٹلہ لودھیان سے 570گرام چرس برآمد کرلی ۔مارجنل بند رنگپور پر شفیع ولد غلام نبی سکنہ رنگپور شمالی سے ایک بندوق بارہ بور اور دو کارتوس جبکہ منگلہ بورنگ کے قریب ذکریا ولد رفیق سکنہ پہاڑ پور سے ایک رپیٹر بارہ بور اور پانچ کارتوس برآمد کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا ۔اسطرح محلہ مولیاں والا میں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہار ملزم کو پناہ دینے پر اس کے بیٹے امجد ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا ۔صدر پولیس نے اقدام قتل کیس کے چار اشتہار ی ملزمان عمر خان عرف رزاق ولد قاسم ، رسول خان عرف رسول گائے اور مخمدئے ولد بھائی خان عرف گھڑے خان سکنائے مرحبا کالونی ، قاسم خان ولد محمد جان سکنہ لونی حال گرہ مدہ کو گرفتار کرلیا ۔سٹی پولیس نے محلہ جوگیانوالہ میں طاہر چکوری سکنہ محلہ گوسائیانوالہ سے210گرام ہیرؤین برآمد کرلی ۔پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے ۔