ڈیرہ میں سود خوروں کیخلاف موثر کاروائی کا آغاز ،6 کیخلاف مقدما ت درج

ڈیرہ میں سود خوروں کیخلاف موثر کاروائی کا آغاز ،6 کیخلاف مقدما ت درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان()ڈیرہ پولیس نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر سود خوروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ، سٹی پولیس نے موٹر سائیکل کی خرید کیلئے دئیے جانیو الے دو لاکھ روپے کی بجائے ۔18لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود 70لاکھ روپے کا تقاضہ کرنے پر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں تھویا فاضل کے رہائشی اسرار احمد قصوریہ ولد اسحاق نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزمان ضیاء الحق ولد ملے خان پوندہ ،صابر ،کالا پسران سدوں خان ،اسماعیل ولد صابر سکنائے قیوم نگر ،شاہ جہان ولد عبدالرحمن سکنہ جھوک کٹ شہانی اور حسن خان ولد مہر خان سکنہ لنڈہ شریف سے ڈیڈھ سال قبل موٹرسائیکل کی خرید کیلئے دو لاکھ روپے لیے تھے اب سود در سود لگاکر ملزمان نے مجھ سے اب ستر لاکھ روپے کا تقاضہ کرتے ہیں جبکہ میں دو لاکھ روپے کے عوض 18لاکھ روپے ملزمان کو دے چکا ہوں ۔سٹی پولیس نے اسرار احمد قصوریہ کی رپورٹ پر چھ ملزمان کے خلاف 3/5نجی قرضہ پر پابندی کا ایکٹ 2016کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔