صحت سہولت پروگرام ، 45ہزار افراد کو 6کروڑ کا مفت علاج فراہم کیا گیا

صحت سہولت پروگرام ، 45ہزار افراد کو 6کروڑ کا مفت علاج فراہم کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا میں لوگوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کے لئے موجودہ صوبائی حکومت کے شروع کردہ ہیلتھ انشورنس پروگرام (صحت سہولت پروگرام) کے تحت اب تک صوبے میں 45ہزار مستحق افراد کو تقریباً ساڑھے چھ کروڑ روپے کا مفت علاج فراہم کیا گیا ہے۔صحت سہولت پروگرام کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پروگرام کے پہلے مرحلے میں جو چار اضلاع بشمول چترال،مالاکنڈ،مردان اور کوہاٹ میں شروع کیا گیا تھا میں اب تک تقریباً 35ہزار افراد کو نامزد کردہ نجی و سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ دوسرے مرحلے میں پروگرام کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھادیا گیا جس کے تحت اب تک 10ہزار افراد کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔رپورٹ میں درج تفصیلات کے مطابق پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت ضلع چترال میں 487،کوہاٹ میں5979،مالاکنڈ میں 12071اور مردان میں 16187افراد کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں اسی طرح پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت اب تک ضلع چارسدہ میں 1272،کوہاٹ میں 692،مردان میں 2180،نوشہرہ میں 1806،پشاور میں 2345،صوابی میں 1964،مانسہرہ میں چھ،ایبٹ آباد میں پانچ،بٹگرام میں چار،ہنگو میں 19اور ہری پور میں 37افراد کا مفت علاج کیا گیا۔اس پروگرام کے تحت علاج معالجے کی مفت سہولیات سے مستفید ہونے والے مریضوں میں3648سرجیکل،5120میڈیکل،117ڈیلوری اور96سی سیکشن کے کیسز شامل ہیں جنہیں پروگرام کے نامزد کردہ ہسپتالوں میں داخل کر کے علاج فراہم کیا گیا۔