سید اختر علی شاہ یونیورسٹی آف صوابی کے سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد

سید اختر علی شاہ یونیورسٹی آف صوابی کے سنڈیکیٹ کا ممبر نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر) گورنر خیبر پختونخوا اور چانسلر یونیورسٹی آف صوابی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن نمبر SO.(UI-II)HE/13-2/2016 نے سید اختر علی شاہ قائداعظم پولیس مڈل ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو یونیورسٹی آف صوابی کے سنڈیکیٹ کا تین سال کے لیے ممبر نامزد کیا ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی اسی یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے ممبر چلے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ انہیں دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں اور امن کی بحالی کے لیے عملی اور تحقیقی جرائد اور بین الاقوامی کانفرنس میں مقالوں پر یونیورسٹی آف صوابی نے پیس اینڈ کنفلیکٹ ریزولوشن کے شعبہ میں اعزازی ڈگری سے نوازا۔ سید اختر علی شاہ مالاکنڈ، مردان اور بنوں میں ڈی آئی جی تعینات رہ چکے ہیں۔ جہاں انہوں نے قیام امن کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی پی سپیشل برانچ کی حیثیت سے صوبے کے کاؤنٹر ٹرارزم(Counter Terrorism Strategy) کی حکمت عملی وضع کی اور دُران ملازمت انہوں ملازمت انہوں نے محکمہ پولیس میں نئی اصلاحات کو متعارف کیا۔ انہوں نے صوبے میں بطور ہوم سیکرٹری پشاور یونیورسٹی اور صوابی یونیورسٹی کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے۔ انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ اور صوبے کے یے جدید فرانزک سائنس لیبارٹری کی داغ بیل بھی ڈالی اور جیل خانہ جات میں اصلاحات کے لیے سفارشات مرتب کیں اور Prison Security Froce قائم کی۔