چارسدہ ،پختون ایس ایف کی تنظیم نو 7 فروری کو ہوگی

چارسدہ ،پختون ایس ایف کی تنظیم نو 7 فروری کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(بیورورپورٹ)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تنظیم نو 7فروری کو ضلعی سیکرٹریٹ میں ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع چارسدہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سنگین شاہ،شاہ زیب،عباد مجید،ذیشان پختونیار،صادق ،مظہر پختونیار، ثناء اللہ،عبدرحیم شینا،روح الامین،تیمور رضا،منیب اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس پی ایس ایف کمیٹی کے ممبر فہیم نصیر نے کہا کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع چارسدہ کی تنظیم نو 7فروری صبح 9:00بجے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ہو گی۔ 7فروری کو پختون ایس ایف کی ضلعی امیدواران،تمام کالجوں کی صدور و سیکر ٹریز اور آرگنائزیشن کمیٹی کے ممبران اپنی شرکت یقینی بنائے تاکہ جمہوری انداز میں پی ایس ایف کی تنظیم نو ہو سکے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنگین شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے اوریکساں نظام تعلیم لانے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے اور ان کے تبدیلی کے دعوے صرف اخبارات تک محدود ہیں ۔اے این پی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور 2018میں بر سر اقتدار آکرنہ صرف یکساں نظام تعلیم کا حواب پورا کریگی بلکہ صوبہ بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا فوری نفاذ عمل میں لائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں تعلیم کی مد میں جتنا کام کیا پچھلے 60سالوں میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔