ڈیرہ ،سنٹرل جیل میں قیدیوں کی بہبود کیلئے 4 کروڑ کا فنڈز جاری

ڈیرہ ،سنٹرل جیل میں قیدیوں کی بہبود کیلئے 4 کروڑ کا فنڈز جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)خیبر پختونخواہ حکومت نے سنٹرل جیل ڈیرہ میں قیدیوں کی نئی بارکوں ، بچوں کا احاطہ ، نئے ہسپتال ، جدید طرز کی فیکٹری ، لنگر خانہ ، نئی دو عدالتوں کی تعمیر وغیرہ کیلئے چالیس کروڑ روپے کے فنڈز فیز ٹو کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے کردئیے ، چند روز میں تعمیراتی کام کے آغاز کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے سنٹرل جیل ڈیرہ میں تعمیراتی کام کیلئے فیز ٹو کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو چالیس کروڑ روپے بجھوادیئے جس کے ٹینڈر بھی ہوچکے ہیں اور اس تعمیراتی کام پر چند روز میں کام بھی شروع ہورہا ہے فیز ٹو کے اس تعمیراتی کام میں قیدیوں کیلئے نئی بارکوں ،بچوں کا احاطہ ، نیا ہسپتال ،لنگر خانہ بمعہ کیچن ، بیٹھنے کی جگہ کھانے کی جگہ کی تعمیرشامل ہیں ۔ اسطرح اس تعمیراتی کام میں جیل میں جدید طرز کی قیدیوں کیلئے نئی فیکٹری کی تعمیر بھی شامل ہے جس میں کمپیوٹر رائزڈ مشینوں کی تنصیب کے علاوہ قالین بافی اور ٹیلی وژن ، فریج اور ٹیلی فون کی مرمت کے کام سیکھائے جائیں گے ۔