پی ٹی آئی اور عوامی جمہوری اتحاد کا گیس بارے احتجاج بلا جواز ہے ،ضلع ناظم صوابی

پی ٹی آئی اور عوامی جمہوری اتحاد کا گیس بارے احتجاج بلا جواز ہے ،ضلع ناظم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی ضلع صوابی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں پی ٹی آئی اور عوامی جمہوری اتحاد کا گیس کے حوالے سے احتجاج کو بلا جواز اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مترادف قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اے این پی ضلع صوابی کسی کو عوام کے مفاد اور ضلع کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی اجازت نہیں دئے گی۔ ایک بیان میں ضلعی صدر اے این پی و ڈسٹرکٹ ناظم صوابی حاجی امیر الرحمن اور تحصیل کونسل رزڑ کے ناظم حاجی غلام حقانی نے کہا کہ اے این پی اور ضلعی حکومت وفاقی حکومت اور خصوصاً وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا صوابی اور رزڑ کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا نہ صرف خیرمقدم کرتی ہے بلکہ ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلاتی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ایم این اے انجینئر عثمان خان ترکئی نے جو احتجاج کر کے انجینئر امیر مقام پر ممبران اسمبلی کے حق مارنے کا جو الزام لگایا تھا وہ بلا جواز ہے کیونکہ انجینئر امیر مقام نے 2006سے صوابی بھر کو سوئی گیس کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے تھے جس سے صوابی کے مختلف علاقے گیس کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں اور اب تحصیل رزڑ اور باجا بام خیل میں گیس کی فراہمی کے لئے جو اعلانات اور افتتاح کر رہے ہیں اس کی راہ میں پی ٹی آئی اور عوامی جمہوری اتحاد کے ممبران اسمبلی روڑے اٹکا کر عوامی مینڈیٹ کی توہین اور استحقاق مجروح کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں وفاق اور امیر مقام کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے مختلف دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت ان کے دباؤ میں نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی ضلع صوابی کے عوام کا اجتماعی مسئلہ ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر اے این پی بھر پور خیر مقدم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عوامی جمہوری اتحاد کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے 2018کے انتخابات میں صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ کے ذریعے مسترد کر دینگے #