خیبر ایجنسی ،شاہ گئی تھانہ میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

خیبر ایجنسی ،شاہ گئی تھانہ میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)شاہ گئی تھانہ میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق شاہ گئی تھانہ بچی کورونہ میں جنت گل ولد بادام گل بجلی کی ٹرانسفر مر میں کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کی جھٹکا انہیں آلگا۔ جس کی وجہ سے وہ نیچے آگرا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کی عمر 27سال بتائی جاتی ہے۔ اور ان کا تعلق غریب خاندان سے بتایا جاتاہے۔ اس حوالے سے جنرل یونین کونسل کافورڈھیری سے جنرل کونسلر بخت محمدکا کہنا ہے کہ علاقے میں سرکاری لائن مین کی نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ایسے واقعات رونماء ہو تے ہیں جو کہ واپڈا حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔